in

عمران خان کی پلاننگ نے کام دکھا دیا!!!! نمبر گیم کی دوڑ میں پی ٹی آئی پھر آگے نکل گئی

عمران خان کی پلاننگ نے کام دکھا دیا!!!! نمبر گیم کی دوڑ میں پی ٹی آئی پھر آگے نکل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے 5 اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں پارٹیوں کے اراکین کی تعداد کے حوالے سے پوزیشن بھی تبدیل ہوگئی ۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے پانچ اراکین نے مخصوص نشستوں پرحلف اٹھا لیا ، حلف اٹھانے والوں میں تین خواتین اور اقلیتی اراکین شامل ہیں۔

نئے اراکین اسمبلی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے حلف لیا۔پنجاب اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ساڑے دس بجے سپیکر چوہدری پرویز الہی کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس میں ممبران

کی بہت کم تعداد ایوان میںموجود تھی اور اجلاس میں موجود ارکان کا تعلق اپوزیشن سے ہی تھا کوئی بھی حکومتی ممبر اجلاس میں شریک نہیں ہوا، اس موقع پر پی ٹی آئی سے تعلق

رکھنے والے پان نئے ارکان اسمبلی سے حلف لیا گیا ،حلف سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے لیا۔بعد ازاں ایوان میں خواتین اراکین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا حق چھین کرلیا پی ٹی آئی ممبران بہت مخلص کارکن ہیں نہ جھکیں گے نہ بکیں گے،

جو مخصوص نشستوں پر پہلے منتخب ہوئے تو انکا کردار افسوسناک ہے۔پی ٹی آئی کے رکن خیال کاسترو نے کہا کہ پانچ ممبر ہماری طاقت میں اضافہ کریں گے امید ہے لوٹوں کو نیند نہیں آئی

جو نئے آئے ہیں ،وہ دن دور نہیں جب بائیس جولائی کو سپیکر سے ہٹا کر وزارت اعلی کی کرسی پر لائیں گے، سعدیہ سہیل

رانا پی ٹی آئی کی گلو بٹ ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بارہ کروڑ عوام کو مبارک باد جو میرٹ جو فروخت کرتے رہے اسے ہمیشہ کیلئے آج دفن کر دیا ہے

،ہم نے زبردست طریقے سے ناک آئوٹ کیا، جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا مستقبل کا راستہ دکھائے گا جو وفادار لوگ ہیں وہ کہاں ہوں گے،ہماری حکومت میں بے وفا لوگوں نے سب سے زیادہ انجوائے کیا، بائیس جولائی کو آپ کو وزیر اعلی کی کرسی پر دیکھیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

برقع پہن کر باہر جایا کریں.. احسن اقبال کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر فواد چوہدری کا طنز

اس خوفناک حادثے سے میری زندگی مکمل بدل گئی اور پھر۔۔۔ اداکار بابر علی کی رُلا دینے والی کہانی،سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے