in

بھائی اور بھابھی سے ملنے لاہور آئے، شادی میں بھی گئے ۔۔ بھارتی اداکار شتروگن سنہا کا پاکستان میں کون سا بھائی ہے؟

بھائی اور بھابھی سے ملنے لاہور آئے، شادی میں بھی گئے ۔۔ بھارتی اداکار شتروگن سنہا کا پاکستان میں کون سا بھائی ہے؟

ویسے تو مشہور شخصیات سے متعلق ایسے کئی واقعات ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار شتروگن سنہا اور پاکستانی اداکارہ ریما کی تصاویر وائرل رہ چکی ہیں، جن میں اداکارہ اور بھارتی اداکار شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔

شتروگن سنہا اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان آ چکے ہیں، لیکن اس وقت وہ جنرل ضیاء کی بیٹی زین ضیاء کی دعوت پر خاص طور پر شرکت کرنے آئے تھے۔ 2020 میں بھی ایک خاص دعوت پر شتروگن سنہا پاکستان آئے، اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی اور بھابھی کی دعوت پر پاکستان آیا ہوں۔

ان تصاویر میں شتروگن سنہا قوالی نائٹ میں موجود ہیں جو کہ لاہور میں منعقد تھیں، جبکہ شتروگن سنہا 2 سے 3 دن کے لیے پاکستان آئے تھے۔

اداکار نے ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے بھائی اور کاروباری شخصیت میاں اسد احسن اور ہماری بھابھی کی دعوت پر شادی میں شرکت کے لئے آئے اور اپنی فیملی کی نمائندگی کی۔ ساتھ ہی شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ میان اسد احسن فیملی فرینڈ ہیں اور میری اہلیہ پونم سنہا کے راکھی بھائی ہیں۔

شتروگن سنہا جب کبھی پاکستان آتے ہیں تو ہمیشہ ہی اپنے انداز میں اس ٹرپ کو انجوائے کرتے ہیں، اس سے پہلے جب وہ جنرل ضیاء کے گھر اپنی فیملی کے ساتھ آئے تو اس وقت بھی انہوں نے خوب انجوائے کیا تھا۔

اس بار بھی ان کا کہنا تھا کہ اس نجی دورہ ہے، جو سیاسی طور پر بالکل بھی نہیں ہے اور نہ ہی آفیشل ہے۔ شتروگن سنہا نے پاکستان دورے کے موقع پر تقریب میں ہی موجود صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ میں نے کچھ سال پہلے صدر پاکستان کے بیٹے کی شادی میں بھی شرکت کی تھی، یہ انتہائی نفیس شخص ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

8 سال بعد ایک ساتھ 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے، باپ نے بیٹوں کے نام خلفائے راشدین سے منسوب کر دیے

عمرہ کرنے کے لئے اپنا گھر بیچ دیا ۔۔۔ افریقی بوڑھا شخص گھر بیچ کر مکہ پہنچا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟