’’ماما!مجھے عمران خان نہیں ملتا‘‘ ننھی مداح کا رو رو کر بُرا حال، ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ گئی
لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈٰیا پر ایک ننھی بچی کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی یہ سب سے ننھی مداح ان سے ملنے کیلئے بے تاب اور رو رو کر ہلکان ہو رہی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا
اور سنا جا سکتا ہے کہ یہ ننھی بچی اپنی والدہ سے کہہ رہی ہے کہ ماما میں کیا کروں، عمران خان مجھے ملتا ہی نہیں ہے۔ یہ بات کرتے ہوئے یہ بچی پھوٹ پھوٹ کر رو رہی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما
ڈاکٹر شہباز گل نے اس بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ جو کوئی بھی اس بچی کو جانتا ہے، وہ نمبر شیئر کرے تاکہ اس بچی کی عمران خان سے جلد از جلد ملاقات کرائی جا سکے
۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر سے بچے عمران خان سے ملاقات کی خواہش کر چکے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی چیئرمین اپنی مصروفیات کی وجہ سے ان سب کیساتھ ملاقات نہیں کر پاتے۔ مگر انھیں جیسے ہی موقع ملتا ہے، وہ ضرور ملاقات کرتے ہیں۔ اس بچی کے بارے میں شہباز گل نے وعدہ کیا ہے
کہ وہ اس بچی کی ضرور ملاقات کا بندوبست کریں گے۔یہ بات ذہن میں رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ننھے مداح ابوبکر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں عمران خان کی دستخط شدہ قمیض کے عوض بھاری رقم کی پیشکش ہوئی ہے
۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں لکی مروت کے رہنے والے ابوبکر کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کے دستخط شدہ والی قمیض کی ایک کروڑ کی بولی لگی اور بعد میں پھر چھ کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی۔ابوبکر کا کہنا تھا
کہ زمین کی سات تہوں سے نکلنے والے قیمتی ہیرے جوہرات بھی میرے سامنے رکھ دیں، تو میں پھر بھی اس قمیض کو فروخت نہیں کروں گا . انکا مزید کہنا تھا کہ اگر کبھی بولی کا ارادہ بنا اور اسکو فروخت کیا تو ملنے والی رقم شوکت خانم اسپتال میں عطیہ کروں گا۔نوعمر مداح ابوبکر تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کے لیے ایبٹ آباد جلسے میں آیا
لیکن اسکی ملاقات نہ ہوسکی ، جس پر وہ بے تحاشا رویا اور اسکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بعدازاں ابوبکر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ابوبکر نے عمران خان کو انگوٹھی تحفے میں دی اور اپنی قمیض پر آٹو گراف لیا تھا۔