گھی ایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی کلوقیمت کہاں تک جاپہنچی۔۔ہوش اڑ ادینے والی نیوزآگئی
درجہ دوم گھی مزید 5 روپے کلو مہنگا ہوگیا، درجہ دوم گھی 310 سے بڑھ کر 315 روپے کلو ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا ہے۔ درجہ دوم گھی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کے
بعد گھی 310 سے بڑھ کر 315 روپے کلو ہوگیا جبکہ گھی کی 12 کلو کی پیٹی 60 روپے اضافے سے 3780 کی ہو گئی۔ قیمت میں اضافے سے سموسے پکوڑوں کا کاروبار کرنے والے شدید پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل درجہ اول گھی اور آئل کی قیمتوں میں11روپے فی کلو اضافہ کیساتھ 361 روپے فی کلو ہوگیا تھا۔ گھی کی پانچ کلو کی پیٹی 1750 سے بڑھ کر 1805 روپے ہوگئی تھی، جس کے بعد پانچ کلو کی پیٹی پر55 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ ایک کلو گھی کی قیمت 350 سے بڑھ کر 361 روپے کلو ہوگئی تھی۔