in

تحریک انصاف کس کے کہنے پر جوائن کی ؟ یاسمین راشد نے بڑا انکشاف کر دیا

تحریک انصاف کس کے کہنے پر جوائن کی ؟ یاسمین راشد نے بڑا انکشاف کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ابا جی کی وصیت پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی پی 170 میں‌کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان سابق صوبائی وزیر و تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ابا جی کی وصیت پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی پی 170 میں‌کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا

کہ انہوں نے اپنے والد کی وصیت پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی کیونکہ صرف عمران خان ایسا لیڈر ہے جس نے ملک اور عوام کا سوچا۔ یاسمین راشد نے کہا کہ آج اگر ملک میں کوئی پارٹی ہے تو وہ صرف تحریک انصاف ہے

، یہاں ہر جماعت اور سیاستدان نے اپنے حالات بہتر کرنے کا سوچا، کسی نے اس ملک کے بارے میں سوچا تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ احسن اقبال نے چائے نہ پینے کا مشورہ دیا،

امپورٹڈ حکومت نے ڈھائی ماہ میں ملک کا حشر نشر کر دیا ہے، انہوں نے سوچا تھا کہ عمران خان کو ہٹائیں گے تو وہ رسوا ہوگا، لیکن آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور ان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے

جب کہ نواز شریف گھر سے باہرنکلتے ہیں تو لوگ چور چور کے نعرے لگاتے ہیں۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن کبھی بھی اہم نہیں تھا، لیکن ہم ان کو شکست دیں گے اور حکومت بنائیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب کھڑے ہوں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 کروڑ روپے کا جہیز واپس دلوایا جائے ۔۔ وینا ملک نے عدالت سے درخواست کردی

مریم نواز نیب حراست میں کیا کرتی رہیں ؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے