in

نبی اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنا، گن-اہوں کو یوں مٹادیتا ہے، جیسےکہ پانی آ-گ کو بجھادیتا ہے، درود پاک پڑھنے کے بارے میں صحابہ کرام اور اولیاءکرام کے اقوال

نبی اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنا، گن-اہوں کو یوں مٹادیتا ہے، جیسےکہ پانی آ-گ کو بجھادیتا ہے، درود پاک پڑھنے کے بارے میں صحابہ کرام اور اولیاءکرام کے اقوال

درود پاک کے بارے میں اقوال۔ 1۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا، “نبی اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنا، گن-اہوں کو یوں مٹادیتا ہے، جیسے کہ پانی آ-گ کو بجھا دیتا ہے۔ اور حضور ﷺ پر سلام بھیجنا اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئےغلام آزاد کرنے سے افضل ہے اور رسول اکرم ﷺ سے محبت کرنا، اللہ تعالیٰ کی راہ میں تل-و-ار چلانے اور جانیں قربان کرنے سے افضل ہے۔ 2۔ ام المؤ منین، حبیبہ حبیب رب العالمین، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہے کہ “مجلسوں کی زینت نبی کریم ﷺ پر درود پاک پڑھنا ہے

، لہذا مجالس کودرود پاک سے مزین کرو۔ 3۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کا ارشاد گرامی ہے، آپ نے فرمایا کہ، نبی اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنا، جنت کا راستہ ہے۔ 4۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت زید بن وہب سے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن آئے تو رسول اللہ ﷺ پر ہزار مرتبہ درود پاک پڑھنا ترک نہ کرو۔ 5۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کا فرمان ہے کہ درود پاک پڑھنا، درود پاک پڑھنے والے کو، اور اس کی اولاد کو، اور اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے۔ 6۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمان جاری کیا کہ جمع کے دن علم کی اشاعت کرو

اور نبی اکرم ﷺ پر درود پاک کی کثرت کرو۔ 7۔ حضرت وہب بن منبہ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا، نبی اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنا، اللہ تعالی کی عبادت ہے۔ 8۔ حضرت امام زین العابدین، ج-گر گوشہ، شہ-ید کر-بلا کا ارشاد گرامی ہے کہ، حق جماعت کی علامت اللہ تعالیٰ کے حبیب ﷺ پر درود پاک کی کثرت کرنا ہے۔ 9۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا فرمان عالی مقام ہے کہ، جب جمعرات کا دن آتا ہے تو عصر کے وقت اللہ تعالیٰ آسمان سے فرشتے زمین پر اتارتا ہے۔ ان کے پاس چاندی کے ورق اور سونے کے قلم ہوتے ہیں۔

جمعرات کی عصر سے لے کر جمعہ کے دن غروب آفتاب تک زمین پر رہتے ہیں اور وہ نبی اکرم، شفیع المذنبین، شفیع اعظم ﷺ پر درود پاک پڑھنے والوں کا درود پاک لکھتے ہیں۔ 10۔ حضرت امام شافعی نے ارشاد فرمایا کہ، میں اس چیز کو محبوب رکھتا ہوں کہ انسان ہر حال میں درود پاک کثرت سے پڑھے۔ 11۔ حضرت ابن نعمان نے فرمایا کہ، اہل علم کا اس پر اجماع ہے کہ رسول اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنا ، سب عملوں سے افضل ہے۔ اور اس میں انسان دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی کامیابیاں حاصل کرلیتا ہے۔ 12۔ حضرت محبوب سبحانی، قطب ربانی، شیخ عبدل قادر جیلانی کا ارشاد گرامی ہے

کہ، اے مؤمنوں! تم مسجدوں اور اللہ تعالیٰ کے حبیب ﷺ پر درود پاک لازم کرلو۔ 13۔ حضرت عارف صاوی نے فرمایا کہ، درود پاک انسان کو بغیر مرشد کے اللہ تعالیٰ تک پہنچادیتا ہے، کیوں کہ باقی اذکارمیں شی-طان دخل اندازی کرلیتا ہے،اس لئے مرشد کے بغیر چارہ نہیں، لیکن درود پاک میں مرشد سید دو عالم ﷺ ہیں، لہذا شی-طاندخل اندازی نہیں کرسکتا۔ 14۔ حضرت شاہ عبدالرحیم والد ماجد شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے فرمایا کہ، بہا وجدنا ما وجدنا، جو کچھ بھی پایا ہے، سب کا سب درود پاک کی برکت سے پایا ہے۔ 15۔ حضرت توکل شاہ نے فرمایا کہ، بند ہ جب عبادت اور ذکر میں مشغول ہوتا ہے

تو اس پر فتنے اور آزمائشیں بکثرت وارد ہوتیں ہیں اور درود شریف کا عمدہ خاصہ یہ ہے کہ اس کا ورد رکھنے والے پر کوئی فت-نہ اور ابتلا نہیں آتا اور حفاظت الٰہی شامل ہوجاتی ہے۔ ہم نے دیکھا کہ بلیات (عذ-اب) جب اترتی ہیں تو گھروں کا رخ کرتی ہیں مگر جب درود پاک پڑھنے والے کے گھر پر آتی ہیں، تو وہ فرشتے جو درود پاک کے خادم ہیں،وہ اس گھر میں بلاؤں کو نہیں آنے دیتے، بلکہ انکو پڑوس کے گھروں سے بھی دور پھینک دیتے ہیں۔ 16۔ حضرت سید محمد اسماعیل شاہ نے فرمایا کہ، درود پاک ہی اسم اعظم ہے

17۔ حضرت خضر اور حضرت الیاس علیہما السلام فرماتے ہیں کہ، ہم نے آنحضور ﷺکو فرماتے سنا کہ جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کے دل کو یوں پاک کردیتا ہے، جیسے پانی کپڑے کو پاک کردیتا ہے۔ 18۔ حضرت امام شعرانی فرماتے ہیں کہ، ہمارا طریقہ یہ ہے کہ، ہم درود پاک کی اتنی کثرت کریں کہ ہم حالت بیداری میں سید دو عالم ﷺ کے حضور حاضر ہوں، جیسے کے صحابہ کرام حاضر ہوتے تھے۔ آگے فرماتے ہیں کہ اور اگر ہم کو یے حاضری نصیب نہ ہو تو ہم درود پاک کی کثرت کرنے والوں سے شمار نہ ھونگے۔

بِسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ ارَّحِيمإِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَوَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَسَلِّمُ.اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىَ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ وَعَلَىَ آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلَّمَتَسْلِيماً كَثِيراًجزی اللهُ عَنَا سَيِّدِنَا مُحَمَّدا مَا هُوَ أُهْلْهاَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”صبح اٹھتے ہی سن لو ہزاروں فرشتے رزق لیکر آجا ئیں گے“

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟