in

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی! نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی! نوٹیفکیشن جاری

صوبہ پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے دفعہ144نافذ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے ، جس کے تحت فصلوں کی باقیات ‘ ٹائر اور ربڑ کی مصنوعات جلانے پر پابندی ہوگی ، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں حکام کی

جانب سے کہا گیا ہے کہ اسموگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں جن کے تحت فضاء کو اسموگ سے بچانے کیلئے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بھی بند رکھا جائے گا۔ صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ اس لیے کیا گیا کیوں کہ رواں برس بھی لاہور سمیت صوبہ پنجاب میں میں اسموگ پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرنمنٹل کمیشن متحرک ہو گیا اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، چئیرمین کمیشن علی اکبر نے اسموگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کا حکم جاری کیا ، فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، فضائی آلودگی کا سبب بننے والے صنعتی یونٹس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے وڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کے چئیرمین جسٹس (ر) علی اکبر قریشی نے کہا کہ نومبر میں اسموگ کا خدشہ موجود ہے جو کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتا ہے ، اسی لیے محکمہ ماحولیات اسموگ پر قابو پانے کے لیے متحرک رہے ، 15 اکتوبر سے واسا کی تمام ہیوی مشینری کا استعمال محدود کرنے سمیت، 31 اکتوبر سے ہفتے میں ایک دن واسا افسران، اور عملے کا سائیکل پر دفتر آنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، اسموگ کی بڑی وجہ ٹریفک ہے، متعلقہ محکمہ دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی نہیں کررہا ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ثانیہ مرزاکی ایسی تصویرمنظرعام پر. جسے دیکھ کرآپ کی بھی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 5 لاکھ نوکریاں ! پاکستانیو کے لیے اہم خبر آگئی