in

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا۔۔۔ شفقت محمود نے استعفیٰ دے دیا

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا۔۔۔ شفقت محمود نے استعفیٰ دے دیا

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا۔۔۔ شفقت محمود نے استعفیٰ دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر شفقت محمود نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا، شفقت محمود نے بیماری کے باعث ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کی اور کہا کہ صحت یاب ہوکر کام جاری رکھوں گا۔ شفقت محمود مستعفی کیوں ہوئے؟ نجی نیوز چینل اندرونی کہانی

سامنے لے آیا، لانگ مارچ میں ناکامی کے بعد صوبائی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کوآرڈی نیشن کے فقدان کا بھی الزام عائد کیا، کامونکی میں دعوت میں شرکت بھی پارٹی قیادت کو ناگوار گزری تھی۔

لانگ مارچ کے دوران پنجاب میں لوگوں کے نہ نکلنے کا ملبہ بھی شفقت محمود پر ڈالے جانے کے بعد عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا، پنجاب میں سیاسی امور شاہ محمود قریشی کو سونپ دیئے گئے، سابق وزیر خارجہ کئی روز سے پارٹی اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں۔

دوسری طرف خبر یہ ہے کہ صوبائی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے صوبائی وزیروں پر سرکاری پیسے سے پیٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، وزراء اپنے خرچے سے پیٹرول خریدیں گے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تمام صوبائی وزراء نے سرکاری پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی، آٹے کی قیمت کم کردی ہے، اب نان بائی ایسوسی ایشن قیمت کم کرے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سستا آٹا اسمگل نہ ہو،

پنجاب نے 50 لاکھ ٹن گندم حصول کا ہدف پورا کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کر دیا، انہوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائش گاہ پر عوام کے پیسے کو بے دردی سے خرچ کیا گیا،

گزشتہ حکومت نے عوام سے کیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی سے زیادہ ڈرپوک کوئی ملکی تاریخ میں نہیں آیا، وہ منرل واٹر بھی کے پی حکومت کے خرچ سے پیتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سر پر یہ بھنور کیوں ہوتا ہے؟ اور اگر آپ کے سر پر دو بھنور ہیں تو جانیے اس سے متعلق چند دلچسپ باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

دلہے کو ہار پہناتے ہی لڑکی انتقال کر گئی ۔۔ دلہن کے انتقال کے بعد گھر والوں نے کیوں چھوٹی بیٹی کو دلہے کے ساتھ رخصت کر دیا؟