’’دوست مزاری نے خود پوچھا کہ مسلم لیگ (ن) کتنے پیسے دے رہی ہے‘‘ ایک اور تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا
’’دوست مزاری نے خود پوچھا کہ مسلم لیگ (ن) کتنے پیسے دے رہی ہے‘‘ ایک اور تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا
لاہور ( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دوست مزاری نے ہمارے وزیر سے پوچھا تھا کہ مسلم لیگ (ن) منحرف ارکان کو کتنے پیسے دے رہی ہے ، سپیکر کا ریٹ تو زیادہ ہوگا نہ ؟۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یکم اپریل کو کو فلیٹیز میں ہماری پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی ، میٹنگ کے بعد دوست محمد مزاری ہمارے ایک وزیرکو لے کر سائیڈ پر گئے اور پوچھا کہ مسلم لیگ (ن) منحرف ارکان کو کیا دے رہی ہے ؟، ہمارے وزیرنے پوچھا کہ مزاری صاحب آپ تو خاندانی آدمی ہیں ،
ارب پتی ہیں جس پر مزاری صاحب نے کہا کہ ویسے ہی پوچھ رہا ہوں ، وزیر نے جواب دیا کہ سننے میں آرہا ہے کہ 4 کروڑ تک دے رہی ہے جس پر مزاری صاحب نے کہا کہ اس لحاظ سے سپیکر کا ریٹ تو زیادہ ہوگا۔فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ اس بات کے اگلے ہی روز دوست محمد مزاری مسلم لیگ (ن) کو پیارے ہو گئے ،
5اور 6 تاریخ کی درمیانی شپ پاکستان اور پنجاب کی تاریخ میں جو بھونڈا مذاق ہوا وہ سب کے سامنے ہے ، ڈپٹی سپیکر نے سادہ کاغذ پر آرڈر لکھ کر سائن کر کے 6 اپریل کو اجلاس طلب کیا جو بتاتا ہے کہ سپیکر جانبدار ہیں ۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ یہ بلے کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے اور ڈپٹی سپیکر بنے ، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ ہمارے جائز مفادات کے خلاف کھڑے ہوں ،
یہ اسمبلی کے قانون کی تضحیک ہے ، ڈپٹی سپیکر غیر جانبدار نہیں رہے ، ہم واضح کہتے ہیں کہ ان کا جھکاؤ مسلم لیگ (ن) کی طرف ہے، انشا اللہ چودھری پرویز الٰہی دن کے اجالے میں وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونگے ۔