میڈم اگر 2 سال والی بات سچ نکلی تو ۔۔۔۔۔
لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ایک صاحب نے ویکسین انجیکشن سے قبل نرس سے پوچھا، میڈم دو سال والی بات اگر سچی نکلی تو؟ نرس بولی، بھائی ساری دنیا لگوا رہی ہے، آپ نے اکیلے دنیا میں رہ کر کیا کرنا ہے۔۔
سندھ کے سابق سائیں کا فرمان عالی شان ہے کہ۔۔ بے روزگار نوجوان جذباتی ہو کر کوئی قدم نہ اٹھائیں، ، بس دو سال انتظار کریں، سرکاری ملازمین نے ویکسین لگوا لی ہے۔۔دو جہاز دوپہر کے وقت ایک گھر کے پاس سے گزر رہے تھے۔
ایک دوسرے سے بولا۔۔یار گھر دھوپ میں جل رہا ہے اس کو چھاؤں میں لے چلیں۔۔دوسرا بولا، ٹھیک ہے۔۔وہ دونوں جوتے اتار کر گھر کو دھکا لگانے لگے۔۔ اتنے میں ایک چور اس صورتحال کو دیکھ کر ان کے جوتے اٹھا کر لے گیا۔۔وہ دونوں پسینے میں شرابور دھکا لگانے میں مصروف رہے جب شام ہونے لگی تو پیچھے مڑ کر بولے،یار!
اسی کافی دور آ گئے آں، ہن تے ساڈیاں جتیاں وی نظر نئیں آ رئیاں۔۔۔واقعہ کی دُم:مشکل وقت سے گزر چکے ہیں، اب اچھا وقت آرہا ہے۔۔۔بابا جی نے اپنی پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے ایک خوبصورت اور جوان عمر مریدنی لا کر سوکن ڈال رکھی تھی!!معاشی حالات خراب ہوئے تو اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہ رہا کہ ایک کو طلاق دے دیں!! کس کو دیں،
یہ بہت ہی مشکل مرحلہ تھا!! ایک طرف عمر بھر کا ساتھ تھا تو دوسری طرف حُسن اور ثقافت کی معراج!!کسی پر ظلم نا ہو تو بابا جی نے امتحان لینے کا فیصلہ کیا!!بابا جی نے اپنی دونوں بیویوں کو دس دس ہزار روپے دیے اور دو ہفتوں کے لیے کہیں چلے گئے!!واپسی پر انہوں نے دیکھا کہ ان کی پہلی بیوی نے دو ہفتوں میں اپنا گزارہ کر کے بھی پینتیس سو بچا رکھے تھے جبکہ جوان و حسین بیوی نے نا صرف دس ہزار خرچ کردیے تھے بلکہ اِدھر اُدھر سے لے کر خرچ کرنے کے لیے پانچ ہزار کا قرضہ بھی اُٹھا رکھا تھا!!
بابا جی نے فیصلہ کیا کہ ان کی پہلی بیوی انتہائی کفایت شعار اور سلیقہ مند ہے، کسی نا کسی طرح اپنا گزارہ اور خرچہ چلا لے گی!! مگر یہ بیچاری نوجوان بیوی ان کے بغیر کہیں کی نہ رہے گی، اس لیے انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی!!واقعہ کی دُم:یہی بابا تحریک انصاف کی حکومت کو ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فارمولا دیتا ہے۔اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔اگر آپ دنیا میں خوش اور ٹینشن فری رہنا چاہتے ہیں تو لوگوں کی رائے کو وہی اہمیت دیں جو آپ چائے کے اوپر جمی ”بالائی“ اور ڈبل روٹی کے سب سے پہلے ”پیس“ کو دیتے ہیں۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔