in

اگر شہباز شریف اور ابوبکر کے کپڑے نیلام ہوں تو زیادہ قیمت کس کی ہوگی؟ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی

اگر شہباز شریف اور ابوبکر کے کپڑے نیلام ہوں تو زیادہ قیمت کس کی ہوگی؟ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی

کہتے ہیں اصل لیڈر وہی ہوتا ہے جو عوام کے درد بانٹے اور اس کے قریب تر ہو۔ کل پیش آنے والا واقعہ جس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے ایک مداح بچے سے ملاقات کر کے

جہاں اس بچے کی دلی آرزو پوری کی وہیں ابو بکر نامی اس بچے کی قمیض پر عمران خان کے آٹوگراف دینے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو بحث

کے لئے ایک نیا موضوع بھی دے دیا ۔ کوئی اس خوش نصیبی پر ابو بکر کو سراہ رہا ہے تو کوئی ابو بکر کی قمیض کا مقابلہ شہباز شریف کے لباس سے کررہا ہے۔

عوام میں عمران خان کی مقبولیت

عوام کا ماننا ہے کہ عمران خان کا آٹو گراف ملنے کے بعد اگر ابوبکر کی قمیض نیلامی کے لئے پیش کی جائے تو اس کی قیمت ملک کے حالیہ وزیر اعظم شہباز شریف کے پورے لباس کی نیلامی کے بعد

حاصل ہونے والی رقم سے کہیں زیادہ ہوگی کیوں کہ عمران خان دِلوں کے لیڈر ہیں اور صرف سیاست دان ہی نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے پسندیدہ کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں اور اپنی کپتانی سے ملک کو ورلڈ کپ بھی جیتوا چکے ہیں۔

عمران خان سے ملنے پہلے بھی آیا تھا

واضح رہے کہ لکی مروت سے تعلق رکھنے والے ابوبکر، عمران خان کے کم عمر پرستار ہیں جو اپنے لیڈر سے ملنے ان کے ایبٹ آباد میں ہونے والے

جلسے میں پہنچے تھے لیکن ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے رو پڑے تھے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ جس ک بعد انھوں نے بنی گالہ آکر عمران خان سے ملاقات کی اور ایک انگوٹھی عمران خان کو تحفے میں دی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ظالم چال : شہباز شریف کو وزیراعظم بنوا کر آصف زرداری گھر کیوں بیٹھ گئے ؟ انکے وزراء کسی فورم پر حکومت کا دفاع کیوں نہیں کررہے ؟ جاوید چوہدری کے انکشافات

غسل کرنے کا طریقہ