بھارت کے سابق فوجی نے عمران خان کو ہزار رافیل طیاروں کے برابر قرار دے دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کے سابق میجر گورو آریا نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو بھارتی کے ایک ہزار رافیل طیاروں کے برابر قرار دے دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر بھارتی میجر ریٹائرڈ گورو آریا نے کہا ہے۔
کہ ایبٹ آباد جلسے میں عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو میر جعفر سے تشبیح دی اور الزام لگا یا کہ انہوں نے دشمنوں کے ساتھ مل کر حکومت کو ختم کیا۔ بھارتی میجر نے عمران خان کو ایک ہزار رافیل طیاروں کے برابر قرار دیا
اور عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ امریکی سازش کا حصہ بن کر 22 کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو ہٹایا گیا جس میں یہاں کے میر جعفر اور میر صادق شامل تھے ، میر جعفر سراج الدولہ کا سپہ سالار تھا۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے فوج اور اس کی قیادت پر الزامات پر ریٹائرڈ فوجی بھی سامنے آ گئے۔ پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے فوجیوں کا کہنا ہےکہ ہم افواجِ پاکستان اور اُس کی قیادت کے لیے متحد ہیں، ہم سب کچھ ہوسکتے ہیں
لیکن غدار نہیں۔ ریٹائرڈ فوجیوں کا کہنا ہےکہ افواجِ پاکستان کےایک ایک افسر اور جوان نے وطن کے دفاع کی قسم اُٹھا رکھی ہے، ہم ان سازشی الزام کو مسترد کرتے ہیں، افواجِ پاکستان کا سِپہ سالار قوم کا فخر ہے۔بریگیڈئیر ریٹائرڈ ظہور نے کہا
کہ جب تک سیاسی اختلافات تھے ،ہر اختلاف کا احترام تھا لیکن اب بات ہمارے گھر پر آگئی ہے،جب کھلے عام فوجیوں کو غدار کہا جا رہا ہے۔بریگیڈئیر ریٹائرڈ احمد سعید منہاس نے کہا کہ ہم سب کچھ ہو سکتے ہیں لیکن غدار نہیں،ریٹائرڈ افسران اور جوان جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔