حوا، محمد، فاطمہ، خدیجہ ۔۔ ایک ساتھ 9 بچے پیدا ہونے پر والدین نے کیا نام رکھے؟ جانیے ان ناموں کے معنیٰ اور ان میں چھپے لکی نمبر کے دلچسپ راز
ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ہوں اور وہ انہیں دنیا کا ہر سُکھ دیں، لیکن ایک والدین ایسے بھی ہیں جن کے ایک ساتھ 9 بچے ہوئے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔ افریقی ملک مالی میں ایک ایسی خبر سامنے آئی تھی جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی، مالی کی ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی، اس خبر نے جہاں لوگوں کو حیرت میں مبتلا کیا وہیں صارفین بھی اس خبر پر متوجہ ہوئے۔
حلیمہ سیسی اور قدر آربی افریقی ملک مالکی کے رہائشی ہیں، جبکہ دونوں کے درمیان عمر کا بھی فرق ہے، شوہر کی عمر 35 سال ہے تو اہلیہ تقریبا 26 سال کی ہیں۔ حلیمہ بتاتی ہیں کہ پیدا ہونے والے تمام بچے صحت مند ہیں، پیدائش کے وقت نومولود بچوں کا وزن 100 گرام سے 1 کلو گرام تک تھا جنہیں انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا۔ لیکن اب تمام بچے صحت مند ہیں اور زندگی کی جانب گامزن ہیں
بچوں کے نام: حلیمہ اور قدر کے بچوں میں 4 لڑکے اور 5 لڑکیاں ہیں، جن کے نام بھی کافی منفرد اور دلچسپ ہیں۔ لڑکوں کے نام ہیں عمر، محمد، باہ، الحاجی۔ جبکہ لڑکیوں کے نام ہیں فاطمہ، آدمہ، حوا اور ایومو۔
٭ محمد: محمد نام کے معنی ہیں “قابل تعریف، بہت اہم”، جبکہ محمد نام اسلام میں لڑکوں کا رکھا جاتا ہے۔ لکی نمبر کی بات کی جائے 2 لکی نمبر ہوتا ہے۔
٭ عمر: عمر نام بھی لڑکوں کا رکھا جاتا ہے جس کے معنی ہیں :زندگی، سن، یا پھر مدت” جبکہ لکی نمبر ہے 4۔
٭ فاطمہ: نام فاطمہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں پرہیز کرنا، پاکیزہ، سحر انگیز۔ جبکہ لکی نمبر ہے 9۔
٭ باہ: باہ نام عام طور پر یورپ اور افریقی ممالک میں رکھا جاتا ہے، جس کے معنی ہیں “تحریقی کلمہ”، جبکہ اس نام کا لکی نمبر ہے
٭ الحاجی: الحاجی عام طور پر اسلامی نام کے طور پر ہی دیکھا جاتا ہے جس کے معنی ہیں آزاد خیال، گھریلو، پراسرار۔ جبکہ لکی نمبر ہے 7۔
٭ حوا: حوا لفظ عام طور پر لڑکیوں کا ہوتا ہے جس کے معنی ہیں آرزو، تمنا، شوق، جبکہ لکی نمبر ہے 6۔
٭ ایومو: ایومو نام افریقی ہے جس کے معنی ہیں، فرمانبردار، متحرک، پُر سکون۔ جبکہ اس نام کا کی نمبر ہے 4۔
٭ آدمہ: آدمہ لفظ افریقی اور ہندی زبان سمیت کئی زبانوں میں مختلف طور پر استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ اس نام کا مطلب ہے “زمین”۔ اس نام کا لکی نمبر ہے 2۔
٭ خدیجہ: خدیجہ نام لڑکیوں کا رکھا جاتا ہے، جبکہ اس نام کے معنی ہیں ” اعتماد کے قابل، عزت کے قابل”، عربی زبان کے اس نام کا لکی نمبر ہے 1۔ امید کرتے ہیں آپ کو بھی یہ نام ضرور پسند آئے ہوں گے۔