تین دوست ممالک کا پاکستان کو بڑی مالی امداد دینے سے انکار،ملک دیولیہ ہونے کا خطرہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) تین دوست ممالک نے پاکستان کو فوری طور پر بڑی مالی امداد دینے سے انکار کردیا ، جس کے بعد پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے آپشن محدود ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت کی مشکلات بڑھ گئیں ، تین دوست ممالک نے پاکستان کو فوری طور پر بڑی مالی امداد دینے سے انکار کردیا۔
دوست ممالک کے انکار کے بعد پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے آپشن محدود ہوگئے۔شہباز حکومت ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینے پر پہلے ہی رضامندی ظاہر کرچکی ہے اور پاکستان آئی ایم ایف سےاٹھارہ مئی کو دوحہ میں بات چیت شروع کر سکتا ہے
۔آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کو فیول سبسڈی کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی شرط کو جزوی طور پر نرم کرنے کو کہے۔دوسری جانب سعودی عرب،
چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ قرض کے نئے سودوں کو حتمی شکل دینے میں تاخیر ہے کیونکہ تمام قرضوں کو آئی ایم ایف کے معاہدوں کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔دوسری خبر کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر الزامات لگانے والی ن لیگ نے توشہ خانہ کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلیمان نیازی ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیبنٹ ڈویژن کو توشہ خانے کی تفصیل فراہم کرنے کیلئے خط لکھا ہے،تاہم کیبنٹ ڈویژن نے معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
سلمان نیازی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیبنٹ ڈویژن کو خط لکھ کر 1947 سے اب تک وزرائے اعظم، صدور کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، خط میں وزرائے اعظم اور صدور کو ملنے والے تحائف کی مارکیٹ ویلیو بھی مانگی گئی تھی۔ خط میں ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے وزرائے اعظم اور صدور نے توشہ خانے کے تحفے پر کیا
ادائیگی کی۔ سلمان نیازی کا کہنا ہے کہ کیبنٹ ڈویژن نے توشہ خانے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے، کیبنٹ ڈویژن نے انہیں جواب دیا ہے کہ توشہ خانہ کی تفصیلات کلاسیفائیڈ ہے، فراہم نہیں کرسکتے۔دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے امریکی دھمکی کے موقف کو تسلیم کرلیا ہے۔