عامر لیاقت کی تیسری بیوی طلاق کے لئے عدالت پہنچ گئیں.. عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے ہیں نہیں دانیہ شاہ کا انکشاف
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ طلاق کے لئے عدالت پہنچ گئیں اور تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ کر دیا
دانیہ شاہ کا کہنا ہے عامر لیاقت ان پر نشے کی حالت میں تشدد کرتے ہیں۔
شادی کے بعد گزرے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں۔ دانیہ عامر نے مزید کہا کہ ان کے والدین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا عدالت
انھیں طلاق کی ڈگری جاری کرے اور حمزہ شہباز انھیں تحفظ فراہم کریں۔
11 کروڑ کا گھر اور زیورات
عدالت نے عامر لیاقت حسین کو 7 جون تک کے نوٹس جاری کردیئے۔ دانیہ شاہ نے عدالت نے 11 کروڑ کا گھر اور زیورات ادا کروانے کی استدعا بھی کی ہے۔
واضع رہے کہ دانیہ شاہ، عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہیں ان سے پہلے سیدہ بشریٰ اور سیدہ طوبیٰ سے بھی ان کی طلاق اور خلع ہوچکی ہے جبکہ سیدہ بشریٰ سے ان کے دو بچے بھی ہیں